معاوضہ نہ واپسی کی ٹکٹ،سٹار قومی کرکٹر بنگلہ دیش میں پھنس گیا

Feb 02, 2025 | 13:42:PM
 معاوضہ نہ واپسی کی ٹکٹ،سٹار قومی کرکٹر بنگلہ دیش میں پھنس گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستانی کرکٹر محمد حارث بنگلہ دیش میں پھنس گئے۔

محمد حارث بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کھیلنے گئے ہوئے تھے جہاں ٹیم دربار راجشاہی نے تاحال کھلاڑیوں کو گھر واپسی کے ٹکٹ نہیں دیئے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو ٹیم اونر کی جانب سے معاوضے بھی ادا نہیں کیے گیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حارث نے اس صورتحال سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے جس کے بعد پی سی بی اس معاملے پر محمد حارث اور بنگلہ دیش بورڈ سے رابطے میں ہے۔

مزید پڑھیں:واجبات کی عدم ادائیگی: پاکستانیوں سمیت 6 غیرملکی کھلاڑیوں نے بی پی ایل میچ کا بائیکاٹ کردیا  

 محمد حارث کو آج اسلام آباد کی فلائٹ دلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

کھلاڑیوں کو پہلے فراہم کردہ ریٹرن ٹکٹ ٹریول ایجنٹ نے عدم ادائیگی پر کینسل کرا دیے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹر کو بھی رقم ادا نہیں کی گئی تھی اور کچھ پلیئرز کے کِٹ بیگ ٹیم بس کے مالکان نے ادائیگی تک روک لیے ہیں۔