اُردو زبان کے نامور ادیب انتظار حسین کوبچھڑے 9 برس بیت گئے

بستی، آگے سمندر ہے، شہر افسوس، خالی پنجرہ اورگلی کوچے ان کی تصانیف میں سرفہرست ہیں

Feb 02, 2025 | 16:07:PM
اُردو زبان کے نامور ادیب انتظار حسین کوبچھڑے 9 برس بیت گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ناول نگاری، افسانہ نویسی، شاعری اور غیر افسانوی تحریروں سے عالمگیر شہرت حاصل کرنے والے اُردو زبان کے نامور ادیب انتظار حسین کوبچھڑے 9 برس بیت گئے۔

21 دسمبر 1925ء کو دیبائی ضلع میرٹھ میں پیدا ہونے والے انتظار حسین نے ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی تھی، 1942ء میں آرٹس کے مضامین کے ساتھ انٹرمیڈیٹ اور 1944ء میں بی اے کیا،میرٹھ کالج سے اُردو میں ایم اے کیا۔

انتظار حسین شعبہ صحافت سے منسلک رہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ افسانے کو نیا رنگ دیا اور کم و بیش 130 سے زائد کہانیاں، ڈرامے اور تراجم کے علاوہ بے شمار کالم لکھے۔

ان کی شہرہ آفاق تصانیف میں بستی، آگے سمندر ہے، شہر افسوس، خالی پنجرہ اورگلی کوچے سرفہرست ہیں۔

انتظار حسین کو ادبی خدمات پر ستارہ امتیاز کے علاوہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیاتھا، 2014ء میں انہیں فرانس کی حکومت نے بھی اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا تھا۔

انتظار حسین 2 فروری 2016ء کو مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔