اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری

Feb 02, 2025 | 16:14:PM

(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے آئندہ ہفتے تمام 13 ججز دستیاب ہونگے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ٹرانسفر ہونے والے ججز کل سے مقدمات کی سماعت کرینگے،تین فروری سے سات فروری تک 6 ڈویژن بنچز جبکہ 13 سنگل بنچز موجود ہوں گے،جسٹس ثمن رفعت امتیاز 7 فروری کو دستیاب نہیں ہونگی۔

روسٹر کے مطابق پہلا ڈویژن بنچ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ہو گا، دوسرا ڈویژن بنچ نئے  ٹرانسفر ہونے والے دو ججز پر مشتمل ہوگا،دوسرا ڈویژن بنچ جسٹس جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل ہو گا ،تیسرا ڈویژن بنچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ہو گا، چوتھا ڈویژن بنچ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ہو گا، پانچواں ڈویژن بنچ جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ہو گا۔

مزیدپڑھیں:دوسرے صوبوں سے ججز لانا قبول نہیں ، اسلام آباد کے وکلاکا کل ہڑتال کا اعلان

چھٹا ڈویژن بنچ جسٹس بابر ستار اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ہو گا، چیف جسٹس کی ہدایت پر سپیشل ڈویژن بنچ اور لارجر بنچ بھی دستیاب ہو گا ۔

چیف جسٹس کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا۔

مزیدخبریں