وزیر اعظم شہباز شریف کل ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین)وزیر اعظم میاں شہباز شریف کل ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے۔
وفاقی وزرا محسن نقوی ،احسن اقبال ، جام کمال خان اور دیگر حکام وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے ،وزیر اعظم کوئٹہ میں ایپکس کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔
ذرائع صوبائی حکومت کاکہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور دیگر عسکری و سول حکام بھی شرکت کریں گے ،ایپکس کمیٹی اجلاس میں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال ، دہشت گردی کے روک تھام سمیت دیگر امور زیر غور لائے جائیں گے ۔