اے آر رحمان اور اریجیت سنگھ کا میوزیکل شاہکار! چھاوا کا گانا 'جانے تو' ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

Feb 02, 2025 | 21:39:PM

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف موسیقار اے آر رحمان اور ہندوستان کے سب سے مقبول گلوکار اریجیت سنگھ نے ایک بار پھر شاندار میوزیکل جوڑی بنائی ہے۔

ان کا نیا گانا "جانے تو"، فلم چھاوا میں چھترپتی سنبھاجی مہاراج اور مہارانی یسو بائی کی لازوال محبت کو اجاگر کرے گا،یہ فلم وکی کوشل اور راشمیکا مندنا کے مرکزی کرداروں کے ساتھ لکشمن اُٹیکر کی ہدایت میں بن رہی ہے جسے دینیش وجن اور میڈاک فلمز پروڈیوس کر رہے ہیں۔ فلم 14 فروری 2025 کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔

یہ گانا حیدرآباد میں فلم کی اسٹار کاسٹ نے اپنے مداحوں اور میڈیا کے سامنے لانچ کیا۔ گانے کا ٹیزر پہلے ہی زبردست پذیرائی حاصل کر چکا ہے، اور مکمل گانے کی ریلیز کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے،اے آر رحمان نے کہا، "میں نے اس گانے کو ایسا بنایا کہ یہ تاریخی اور جدید موسیقی کے درمیان ایک پل کا کام کرے ،اریجیت کی جادوئی آواز نے اس گانے میں جان ڈال دی۔"

اریجیت سنگھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "جانے تو گانا خالص محبت اور جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔ رحمان سر کے ساتھ کام کرنا میرے لیے کسی نعمت سے کم نہیں،ہدایتکار لکشمن اُٹیکر نے کہا، "یہ گانا صرف ایک میوزک ٹریک نہیں بلکہ محبت کی وہ داستان ہے جو وقت کی قید سے آزاد ہے۔"

فلم چھاوا میں وکی کوشل چھترپتی سنبھاجی مہاراج کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ راشمیکا مندنا مہارانی یسو بائی کے روپ میں نظر آئیں گی، فلم میں اکشے کھنہ مغل بادشاہ اورنگزیب کے روپ میں ایک شاندار کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صاحبہ کی شادی کا جوڑا کتنی خواتین نے اپنی شادیوں پر پہنا؟

مزیدخبریں