گرل فرینڈ نے80 لاکھ کے تحائف لےکرپرانے بوائے فرینڈ سے منگنی کرلی، پولیس کو شکایت

Feb 02, 2025 | 22:43:PM

(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر ریوا سے ایک حیران کن واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ ایک نوجوان نے ایک خوبرو لڑکی سے 3 سال ٹوٹ کر محبت کی اور اس دوران میں اپنی گرل فرینڈ کو 80 لاکھ بھارتی روپے کے تحائف دئیے،لیکن اس کے باوجود بے وفا گرل فرینڈ نے اپنے پرانے بوائے فرینڈ سے منگنی کر لی۔

بھارتی اردو چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق پہلے دوستی، پھر محبت اور شادی کے منڈپ تک پہنچنے سے پہلے عاشق نے اپنی گرل فرینڈ پر لاکھوں روپے خرچ کر ڈالے۔ نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو ہیرے کی انگوٹھی، 44 ہزار روپے کا ہینڈ بیگ اور 25 ہزار روپے کا چشمہ دیا۔ اس نے 3 آئی فون بھی خرید کر دئیے۔ عاشق کی آنکھ اس وقت کھلی جب 3 سال کے رشتے کے بعد گرل فرینڈ نے اپنے پرانے بوائے فرینڈ سے منگنی کر لی۔

ریوا شہر کے علاقے آزاد نگر کے رہنے والے وویک شکلا نے بتایا کہ اس کی گرل فرینڈ سابق ایم ایل اے کی بھتیجی ہے۔  اس کا کہنا ہے میں نے اپنے تحائف واپس مانگے تو اب مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے دفتر پہنچے عاشق نے الزام لگایا کہ لڑکی کے رشتہ دار ایک سیاسی پارٹی سے ہیں۔ جس کی وجہ سے اب اس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ 

 سپرنٹنڈنٹ آ ف پولیس کے دفتر پہنچے عاشق نے بتایا کہ اس کی آستھا نامی لڑکی سے تقریباً 3 سال 6 ماہ قبل ملاقات ہوئی تھی۔ دونوں کے درمیان پہلے دوستی اور پھر محبت ہوئی۔ لڑکی نے شادی کا وعدہ بھی کیا لیکن بعد میں اسے دھوکہ دیا۔  اپنی گرل فرینڈ کے لیے ملک کے کئی حصوں میں مہنگے تحائف خریدے۔اب وویک نے اس کا ڈیٹا ایس پی آفس میں بھی پیش کر دیا ہے۔ یہی نہیں عاشق نے پولیس کو کچھ آڈیو ریکارڈنگ بھی دی ہے جس میں اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔وویک نے یہ بھی بتایا کہ اس کی گرل فرینڈ نے اسے اپنے پرانے بوائے فرینڈ کے اکاؤنٹ میں رقم ٹرانسفر کرنے کا بھی کہا تھا۔ اس نے اس سے شادی کا وعدہ کیا تھا۔اس بھیانک انجام کے بعد جب بوائے فرینڈ کو دھوکہ ملا تو اس نے معاملے کو پولیس کے نوٹس میں لایا اور اب متاثرہ شخص پولیس سے اپنے تحائف اور رقم واپس دلانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پتنگ بازی کی تو  گھر مسمار اور پرچہ،بچے کو جوتے ماروں گا،انسپکٹر پولیس کی والدین کو دھمکی 

مزیدخبریں