یونان:سیاحتی جزیرے میں11 مرتبہ ہلکی شدت کے زلزلے، پیر کو سکول بند 

Feb 02, 2025 | 23:30:PM
یونان:سیاحتی جزیرے میں11 مرتبہ ہلکی شدت کے زلزلے، پیر کو سکول بند 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یونان کے سیاحتی جزیرے سینٹورینی میں چند گھنٹوں کے اندر 11 مرتبہ ہلکی شدت کے زلزلے آنے کے بعد  حکام نے  پیر کو سکول بند  رکھنے کا حکم دیا ہے۔ زلزلوں کے ایک سلسلے نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔

العربیہ نیوز کے مطابق سینٹورینی اور قریبی جزائر ریکارڈ شدہ تاریخ میں آتش فشانی کا سب سے بڑا مقام ہیں۔ اس کے گرد وپیش کے سمندر میں جھٹکوں کے ایک سلسلے کے بعد شہری تحفظ کے وزیر واسیلیس ککیلیاس سمیت سرکاری حکام نے اس اقدام کا حکم دیا۔ہلکی شدت کے درجنوں زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں جن میں اب تک شدید ترین زلزلے کی شدت 4.6 تھی۔ایتھنز یونیورسٹی کے شعبہ جیو فزکس کے مطابق اتوار کو 4.1 اور 4.5 شدت کے زلزلوں نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔اس سے پہلے چند گھنٹوں کے اندر 11 مرتبہ زلزلہ آیا۔

ایتھنز نیوز ایجنسی کے مطابق حکام نے کہا کہ زلزلے آتش فشاں کی سرگرمی کے بجائے ارضیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہیں۔یونانی حکام نے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بند جگہوں پر بڑے اجتماعات سے گریز کریں اور بعض تعمیر شدہ علاقوں سے دور رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گرل فرینڈ نے80 لاکھ کے تحائف لےکرپرانے بوائے فرینڈ سے منگنی کرلی، پولیس کو شکایت