بھارت کی انگلینڈ کو آخری ٹی 20 میں 150 رنز سے شکست

Feb 02, 2025 | 23:34:PM
بھارت کی انگلینڈ کو آخری ٹی 20 میں 150 رنز سے شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت نے انگلینڈ کو پانچویں اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میں 150 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلش ٹیم محض 97 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما نے 54 گیندوں پر 135 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی جبکہ شیوم دوبے 30 اور تک ورما 24 رنز بناسکے۔

انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کرس نے 3 اور مارک ووڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انگلش ٹیم کی جانب سے فل سالٹ 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

محمد شامی نے تین جبکہ شیوم دوبے اور ابھیشیک شرما نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ بھارت نے 5 میچز کی سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: