سعودیہ نے پاکستان کی نجی ائیرلائن کو پروازوں کی اجازت دیدی

Jan 02, 2021 | 00:05:AM
سعودیہ نے پاکستان کی نجی ائیرلائن کو پروازوں کی اجازت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب نے نجی کمپنیوں کولائسنس دو سال کے لئے جاری کیا گیا، نجی ایئر لائن کی جانب سے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن چند دنوں میں شروع ہوجائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ایوی ایشن (گاکا) نے پاکستان کی نجی ایئر لائن کو سعودی عرب کیلئے فضائی آپریشن کی اجازت دے دی۔جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن سعودی عربیہ (گاکا) نے پاکستانی نجی ایئر لائن سیرین ایئر کو فارن ایئر کیرئیر اکنامک لائسنس جاری کردیا۔ یہ لائسنس دو سال کیلئے جاری کیا گیا ہے۔ نجی ایئر لائن کی جانب سے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن رواں ماہ سے شروع ہوگا۔
ترجمان سیرین ایئرکے مطابق سعودی عرب میں فضائی آپریشن بحال ہوتے ہی پروازوں کا آغاز کردیا جائے گا، پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور سے آپریٹ ہوں گی۔
پہلے مر حلے میں جدہ اور ریاض کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی، دوسرے مرحلے میں مدینہ، دمام اور دیگر شہروں کے لیے آغاز ہوگا جس کیلئے جدید ایئربس 330 ساختہ اور بوئنگ طیارے استعمال کئے جائیں گے جس میں مسافروں کو فلائٹ انٹرٹیمنٹ کی سہولیات بھی میسر ہوں گی۔
برطانیہ اور چین کیلئے پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کی اجازت ملتے ہی پروازیں شروع کردی جائیں گی، انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کیلئے سول ایوی ایشن کی جانب سے پہلے ہی اجازت دی جاچکی ہے۔