اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے رابطوں کی کوششیں جاری ہیں، مریم نواز کا دعویٰ

Jan 02, 2021 | 00:21:AM
اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے رابطوں کی کوششیں جاری ہیں، مریم نواز کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے رابطوں کی کوششیں جاری ہیں، حکومت کیلئے راستہ خالی نہیں چھوڑیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار سامنے لا سکتے ہیں، اصل توجہ حکومت کو گھر بھجوانے پر مرکوز ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن سے متعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
ن لیگی رہنما کا میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کسی کو استعفیٰ دینے کا حکم دے تو نہیں ہو سکتا کہ وہ نہ دیں، پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ استعفوں سے پہلے جو بھی ضمنی الیکشن ہونگے، ان میں حصہ لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کیلئے کوئی بھی راستہ خالی نہیں چھوڑیں گے، سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں، نواز شریف کا واضح پیغام ہے کہ ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ اگر سب نے فیصلہ کر لیا کہ الیکشن لڑنا ہے تو لڑیں گے، اگر نہ لڑنے کا فیصلہ کیا تو نہیں لڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے موسم کو دیکھنا ہے، اپنے کارکنوں کو ایسے نہیں چھوڑ سکتے۔ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ڈی ایم کی کسی پارٹی نے ابھی سینیٹ کے حوالے سے بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن میں ابھی ٹائم ہے، اس لئے اس پر مزید بات ہوگی۔ کنفرم کرتی ہوں کہ رابطوں کی کوشش کی جا رہی ہے۔