امید ہے’مسٹر مودی 2021 میں جھوٹ نہیں بولیں گے‘: کانگریس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیراعظم نریندرمودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال وہ چینی دراندازی جیسے متعدد امور پر ملک سے جھوٹ بولتے رہے ہیں، لیکن اب کانگریس کو توقع ہے کہ 2021 میں مسٹر مودی کسی بھی معاملہ پر جھوٹ نہیں بولیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کانگریس نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئےکہا ہے کہ’’ہمیں امید ہے کہ مسٹر مودی نئے سال پر ملک سے چینی دراندازی، پی ایم کیئرس اور دیگر کسی بھی امور پر ملک سے جھوٹ بولنا بندکردیں گے۔پارٹی نے پچھلے ایک ماہ سے زیادہ وقت سے چل رہی کسان تحریک کے درمیان حکومت پر عوام کی آواز دبانے کا بھی الزام لگایا اورکہا کہ امید ہے کہ 2021 میں حکومت سمجھے گی’’ہمارے لوگوں کو احتجاج کرنے کا حق ہے‘‘۔