دو دھڑ جڑی بچیوں کی پیدائش ، رپورٹ کے بعد علاج کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انتظامیہ نے تین ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے جو کہ بچیوں کے دھڑ الگ کرنے کے لیے آپریشن کا جائزہ لے گی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں خاتون کے ہاں دو دھڑ جڑی بچیوں کے پیدائش کے بعد ان کے علاج اور دیکھ بھال کی نگرانی کے لیے انتظامیہ نے تین ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے جو کہ بچیوں کے دھڑ الگ کرنے کے لیے آپریشن کا جائزہ لے گی۔
الائیڈ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ راشد علی کے مطابق محمد نثار نامی شخص کے ہاں پیدا ہونے والی جڑواں بچیوں کے دھڑ جڑے ہوئے ہیں دونوں بچیاں بظاہر صحت مند ہیں تاہم اسپتال انتظامیہ نے چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹرحنا الطاف کی سربراہی میں تین ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو کہ ان دھڑ جڑی بچیوں کی مکمل نگہداشت کی نگرانی کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ ان بچیوں کو آپریشن کے ذریعے الگ کرنے کے ممکنات کا بھی جائزہ لے گی۔کمیٹی کی حتمی رپورٹ کے بعد بچیوں کے مزید علاج کے سلسلے میں فیصلہ کیا جائے گا۔