2020چلا گیا، کورونا رہ گیا۔۔ نئےسال کےپہلے روز 82 اموات

Jan 02, 2021 | 10:07:AM
2020چلا گیا، کورونا رہ گیا۔۔ نئےسال کےپہلے روز 82 اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان میں کورونا مزید 82 افراد کی جان لے گیا،ملک بھر میں اموات کی تعداد 10 ہزار 258 ہوگئی۔ایک دن میں مزید 2 ہزار 184 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 84ہزار 362ہوگئی۔

قاتل کورونا کے وار جاری۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 کے پہلے روز کے آخری چوبیس گھنٹوں میں 38ہزار229 کرونا ٹیسٹ کئے گئے۔جن میں سے 2ہزار 184 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 84ہزار 362ہوگئی ہے۔

 

 سرکاری پورٹل کے مطابق   24 گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار745 مریض صحتیاب ہوئے جبکہ دو ہزار 264 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

 

 این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 216632 ہوگئی ہے ۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 139341ہے۔ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18181 ہوگئی ہے۔

 خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 59023 ،آزاد کشمیر میں 8303 افراد وائرس میں مبتلا ہو ئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4862 ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 38020 ہے ۔

ٹیگز: