کراچی،پائپ لائن پھٹنے سےانڈر پاس میں پانی بھرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی میں گولیمار انڈر پاس کے اوپر پانی کی لائن پھٹنے سے انڈر پاس میں پانی بھرگیا ہے جس کی وجہ سے انڈر پاس کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ لائن کی مرمت کا کام جلد کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق گولیمار انڈرپاس کے اوپرسے جانے والی صاف پانی کی لائن پھٹ گئی ہے جس سے بہنے والا پانی انڈر پاس میں گر نے لگا اور انڈر پاس پانی سے بھر گیا جس کے باعث انڈر پاس کو ٹریفک کے لئے بند کردیا کیا گیا ۔انڈر پاس بند ہونے سے لیاقت آباد سے پاک کالونی آنے اور جانیوالے ٹریفک کو متبادل راستے کی طرف موڑدیا گیا ہے جبکہ علاقہ پولیس کو انڈر پاس پر تعینات کردیا گیا ہے، کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود پھٹ جانے والی لائن کی مرمت کا کام شروع نہیں ہوسکا۔
واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ پھٹنے والی لائن 24 انچ کی ہے جس سے ناظم آباد اور گلبہار کو پانی فراہم کیا جاتا ہے،متاثرہ لائن سے پانی کی فراہمی اطلاع ملتے ہی بند کردی گئی تھی۔واٹر بورڈ کے مطابق لائن میں موجود پانی بہہ رہا ہے، متعلقہ عملہ اور مطلوبہ بھاری مشینری مرمت کے کام کے لئے جلد پہنچ جائیں گی ، جبکہ ناظم آباد اور گلبہار کو متبادل لائنوں سے پانی فراہم کرنے کے احکامات دیدیئے ہیں۔