ایف بی آر نے  6 ماہ میں ریونیو کی بلند ترین سطح کو چھو لیا

Jan 02, 2021 | 10:30:AM

( 24نیوز)ایف بی آر نے مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران دسمبر میں ریونیو کی بلند ترین سطح کو حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق  ایف بی آر نے جولائی تا دسمبر 102 ارب روپے کے ریفنڈز جاری  کئے جبکہ مالی سال جولائی تا دسمبر محاصل کے ابتدائی اعداد و شمار بھی جاری کر دیئےگئے ہیں۔ایف بی آر کے مطابق پہلی ششماہی میں 2204 ارب روپے کا نیٹ ریونیو حاصل کیا۔ موجودہ نیٹ ریونیو پچھلے سال کے 2101 ارب روپے کے مقابلے میں 5 فیصد زائد ہے۔ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس کی مد میں 816 ارب روپے حاصل  کئے گئے جبکہ سیلز ٹیکس سے ریونیو 915 ارب، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 127 ارب اور کسٹمز ڈیوٹی 336 ارب رہی۔

مزیدخبریں