(24 نیوز)سعودی عرب کی ایک ارب پتی شہزادی نے نئے سال کے آغاز پر اپنے پاکستانی ڈرائیور سےمنگنی کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عرب شہزادی ساہو عبداللہ نےمنگنی کی انگوٹھی پہن کر بھرپور خوشی کا اظہار کیا ۔خوبصورت مسکراہٹ والی ساہو عبداللہ ارب پتی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، جن کے مکہ اور مدینہ کے علاوہ دنیا بھر کے دیگر ممالک میں بھی ہوٹلز کا بزنس ہے۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے پاکستانی ڈرائیور اور شہزادی ساہو عبداللہ کے اس بندھن پر خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر بہت سے لوگوں نے اس خبر کو جعلی قرار دیا ہے۔ جب کہ کچھ ویب سائٹس کے مطابق یہ سعودی عرب میں ہونے والی ایک عام شادی کی ویڈیو ہے جس کے ساتھ لوگوں نے جعلی تفصیلات درج کرکے اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔