(24نیوز) پنجاب کے گوجرانوالہ ڈویژن کے ضلع حافظ آباد میں کبوتر بازی سے روکنے پر بھائی نے بھائی کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے علاقے ڈاھرانوالی میں کبوتر اڑانے سے منع کرنے پر جھگڑا ہوا جو قتل جیسے جرم کا شاخسانہ بن گیا۔حافظ آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کبوتر بازی سے روکنے پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی کوقتل کردیا۔
واضح رہے کہ مقتول کی لاش مقامی ہسپتال منتقل کی گئی ہے جہاں اس کا پوسٹ مارٹم ہو گا، پولیس اس ضمن میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔