لانگ مارچ پنڈی یا اسلام آباد۔۔؟ پی ڈی ایم اعلان کرے گی : راناثنااللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ کن لانگ مارچ ہوگاتوپڑاؤکےمقام کااعلان بھی کردیاجائےگا،سب کوعلم ہےپڑاؤ پنڈی میں ہواتوکہاں اوراسلام آبادمیں ہواتو کہاں ہوگا؟
صدرمسلم لیگ ن پنجاب راناثنااللہ کا انسدادمنشیات عدالت میں پیشی کےبعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ استعفوں پرپیپلز پارٹی نےحالات کےمطابق موقف دیا۔استعفے تب دیں گے جب ضمنی الیکشن کا امکان کم ہو،پی ڈی ایم حکومت پرعوامی پریشربڑھاتے رہے گی۔حکومت نااہل ہے3 ماہ میں پی ڈیم ایم کوجواب دینے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔نااہل ٹولےکواتارکرملک وقوم کی جان چھڑائی جائےگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرلیں ملناکچھ بھی نہیں۔ی سی پی اولاہورعمرشیخ سےاظہار ہمدردی کرتا ہوں۔پولیس افسران ان لوگوں کےملازم بننےکی بجائےفرض اداکریں۔