گیس: نئے سال کے آغاز پر بھی فراہمی کی بدترین صورتحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملک بھر میں نئےسال کے پہلے دن بھی گیس فراہمی کی بدترین صورت حال برقرار رہی اور لوگ گیس کے لئےپریشان رہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں گیس غائب رہی، گھریلو صارفین کے ساتھ تندوروں، ٹی سٹالز اور ہوٹلوں پر بھی گیس نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات رہیں، قلت کے باعث صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کو بھی گیس نہ مل سکی۔ ادھر کراچی سمیت سندھ بھر کے مختلف علاقوں میں گیس کی عدم دستیابی پر عوام پریشان ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی گیس پریشر میں کمی برقرار رہی۔