اپوزیشن اسلام آباد آتی ہے تو  خوش آمدید کہیں گے، شبلی فراز

Jan 02, 2021 | 12:05:PM
اپوزیشن اسلام آباد آتی ہے تو  خوش آمدید کہیں گے، شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نےکہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دے کر کیا  پیغام دینا چاہتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن اسلام آباد آتی ہے تو  ہم انھیں خوش آمدید کہیں گے، ان کی یہ حسرت بھی پوری ہوجائے۔شبلی فراز نے کہا کہ نیب آزاد ادارہ ہے، نیب جانے اور اسکے جوابات جانیں، نیب میں سیاسی بھرتی نہیں کی، نہ ہی ہم کوئی رکاوٹ ڈالتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں استعفوں میں اتفاق نہیں ہے۔  پیپلزپارٹی نے استعفے دینے کے معاملے پرڈھکے چھپے الفاظ میں کہہ دیا ہے۔