قوم حقیقت جان چکی ،دباؤ پر مستعفی نہیں ہونگے، شاہ محمود قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کہنے پر یا ان کے دباؤ پر مستعفی نہیں ہوں گے۔ پوری قوم پی ڈی ایم کی حقیقت جان چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کی پریس کانفرنس پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم 31 جنوری کا انتظار کیوں کر رہی ہے؟انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس عوام کا مینڈیٹ ہے، وزیرِ اعظم عمران خان کو ایوان کا اعتماد حاصل ہے، عمران خان پی ڈی ایم کے کہنے پر کیوں مستعفی ہوں گے؟
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی ساڑھے 5 گھنٹے کی طویل نشست بے نتیجہ رہی۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے احتجاج سے ہمیں کوئی ٹینشن نہیں جو خود محتاج ہو وہ احتجاج کیا کرے گا؟