رواں سال بھی معاشی کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھا جائیگا، شہباز گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہےالحمدللہ ہم بدل رہے ہیں پاکستان، وزیراعظم نے سال نو کے پہلے روز غریبوں کے ساتھ پناہ گاہ میں وقت گزارا، رواں سال بھی معاشی محاذ پر کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا۔
معاون خصوصی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ برس کی طرح سال نو بھی پاکستان کے عوام کے نام ہوگا، ریاست مدینہ کے خواب کو اب حقیقت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔شہباز گل نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ ڈھائی سال کی بلند ترین سطح پر، انڈیکس 44 ہزار 400 سے اوپر، 680 پوائنٹس کا اضافہ، دسمبر 2020 کے دوران برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا، ایف بی آر نے ٹیکس کولیکشن کا ہدف 99.7 فیصد تک حاصل کرلیا۔