پنجاب پبلک سروس کمیشن کا پیپر لیک،امتحان کینسل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسسٹنٹ کلکٹر کی اسامیوں کی بھرتی کے لئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والا پیپر قبل از وقت لیک ہونے کے باعث شیڈول سے آدھا گھنٹہ پہلے کینسل کر دیا گیا۔
تفصیل کے مطابق پنجاب بھر میں اسسٹنٹ کلکٹر/تحصیل دار کی 58 اسامیوں کی بھرتی کے لئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت پیپر ہونے تھے اور اس امتحان میں 1 لاکھ 4 ہزار امیدوار حصہ لے رہے تھے۔ پی پی ایس سی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ رات انگلش کا پرچہ لیک ہو گیا جو کہ پیپر کینسل ہونے کی بنیادی وجہ قرار پایا۔پیپر دینے کیلئے پنجاب میں مختلف سینٹرز پر دور دراز سے پہنچنے والے امیدواروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔