(24 نیوز) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے2020 کوروزگارکاسال قراردیا تھا اورلاکھوں لوگ بیروزگارکئے، اب وزیراعظم نے2021 کومعاشی استحکام کا سال قراردیا ہے،اللہ خیرکرے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے کبھی اپنی کارکردگی کی بات نہیں کرتے ہمیشہ دوسروں پر الزام لگاتے ہیں،خود کو مسیحااورتبدیلی لانےکا کہنےوالوں کی کارکردگی سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جب سے آئی ہے ٹیکس کلیکشن بہتر نہیں ہوئی،سندھ نےرواں مالی سال اپنی کارکرگی مزید بہتر کی ہے۔
ترجمان مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت صرف پریس کانفرنس کرتی ہے اور الزام تراشی پر یقین رکھتی ہے،وفاقی وزرا دوسرں پرتنقید کرتےہیں اپنی کارکردگی نہیں بتاتے، انہوں نے کہا امیدہےوفاقی وزراپریس کانفرنس سےاجتناب اورکام کوترجیح دیں گے۔