(24نیوز)میری جماعت میں ٹوٹ پھوٹ نہیں کانٹھ چانٹھ کا عمل شروع ہوا ہے،مولانا فضل الرحمان
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم جعلی حکومت سے مذاکرات نہیں کرسکتے۔نیب ادارہ نہیں انتقامی ادارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ استعفوں کے بعد لانگ مارچ ہوگا،31 جنوری تک ہم استعفوں کے لیے مہلت دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب اعتماد کیساتھ مل کرچل رہے ہیں،سب پارٹیاں اکٹھی ہیں۔ ہم فلسطینیوں کی آواز بنیں گے،ہم تو عوام کیساتھ مل کر حکومت کا خاتمہ کررہےہیں،قانون سب کے لیے برابر ہوتا ہے۔ 21جنوری کو ہم کراچی میں اسرائیل نامنظور ریلی نکالیں گے۔