( 24نیوز)حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے ۔ پی ڈی ایم آج بہاولپور میں ریلی نکالنے کے لئے تیار ۔انتظامیہ کا اجازت دینے سے انکار ۔ مختلف شہروں سے کارکن بہاولپور پہنچنا شروع ۔جگہ جگہ رکاوٹیں ،کنٹینرز لگا دیئے گئے ۔مولانا فضل الرحمان ریلی کی قیادت کریں گے،مریم نواز اوریوسف رضاگیلانی بھی شرکت کریں گے۔
شیڈول کے مطابق پی ڈی ایم کے کارکن بہاولپور ٹول پلازہ ستلج پل پر پہنچنا شروع ہوگئے۔ٹول پلازہ سے ریلی کے شرکاء ایم پی اے ملک ظہیر کی رہائشگاہ پہنچیں گےجہاں پر مریم نواز کا مختصرخطاب متوقع ہے۔ریلی مختلف مقامات سے ہوتے ہوئےاختتامی پوائنٹ چوک سرائیکی پہنچے گی جہاں مقررین خطاب کریں گے ۔پولیس کے مطابق انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو ریلی کواجازت نہیں دی، ریلی کی منسوخی کیلئے آرگنائزر کو وارننگ نوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔
دوسری جانب پی ڈی ایم ریلی کے لئے شہر میں آویزاں تشہری پینافلکس اتار لئے گئے. ن لیگی رہنما بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت پی ڈی ایم کی تحریک سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔