(24 نیوز)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف بھرتیوں کی نئی نیب تحقیقات میں قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعظم کو 10 سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے بھرتیوں سے متعلق کیس میں خاقان عباسی کو بھجوائے جانے والے سوالنامہ میں پوچھا ہے کہ انہوں نے بطور وزیر اعظم اور وزیر پٹرولیم عدنان گیلانی کی سی ای او ایل این جی تقرری کیسے کی ؟ وزیر اعظم آفس اور اسٹبلیشمنٹ ڈویژن کے اعتراضات کے باوجود کیسے تقرری کر دی؟۔
واضع رہے کہ عدنان گیلانی تقرری سے متعلق تحقیقات میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو 10 سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھجواتے ہوئے 10 جنوری تک جواب طلب کرلیا گیا ہے۔