اداکارہ صنم جنگ نے علیحدگی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اداکارہ صنم جنگ نے شوہر سے علیحدگی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کی گھٹیاخبروں میں کوئی سچائی نہیں۔
اداکارہ کاکہنا ہے کہ الحمداللہ ہماری ازدواجی زندگی خوشگوار طریقے سے جاری ہے انشااللہ ہمیشہ جاری رہے گی ،جھوٹی اور من گھڑت خبریں اڑانے والوں کو ہوش سے کام لینا چاہئے، انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر سیلیبرٹیز کے بارے میں اکثر غلط بے بنیاد خبریں گردش کرتی ہیں۔