بی سی سی آ ئی سر براہ گنگولی کو ہارٹ اٹیک 

Jan 02, 2021 | 17:32:PM

(24نیوز )بھارتی کرکٹ کے نگراں ادارے بی سی سی آئی کے سربراہ سارو گنگولی کو ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطا بق ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ 
تفصیلات اور میڈیا رپورٹس کے مطابق گنگولی جم میں ورزش کرنے میں مصروف تھے کہ اس موقع پر ان کی طبیعت بگڑنا شروع ہوگئی۔ سابق کپتان کے اہلِ خانہ نے میڈیا کو بتایا کہ سارو جب کھڑے ہونے میں بھی اپنے آپ پر قابو نہیں پاسکے اور انھیں سینے میں درد کی شکایت ہوئی توگھر والوں نے انھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ سارو کو پہلے ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا جہاں ان کا ابتدائی علاج کیا گیا جس کے بعد انھیں دوسرے وارڈ میں شفٹ کردیا گیا۔ 

مزیدخبریں