کرائسٹ چرچ میں قومی ٹیم کو 6بلے بازوں کےساتھ میدان میں اترنا چاہئے،کامران اکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہاہے کہ کرائسٹ چرچ میں قومی ٹیم کو چھ مستند بلے بازوں کے ساتھ میدان میں اترنا چاہئے، بابر اعظم کی عدم موجودگی میں دوسرے بلے بازوں کو ذمہ داری لینا پڑے گی ۔
کامران اکمل کاکہناتھا کہ بلے بازوں کو چاہئے کہ وہ لمبی باری لیں اور سکوربورڈ پر زیادہ رنز لگانا ہوں گے ،ٹیسٹ کرکٹر کاکہناتھا کہ پاکستان کی اصل قوت باؤلنگ لائن ہے جو میچ جتواسکتی ہے ،پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے اچھا فائٹ بیک کیا، ایسی ہی کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے ۔
کامران اکمل کاکہناتھا کہ پاکستان کپ کھیلنے کو تیار تھا، سینٹرل پنجاب کے کوچز کا رویہ قابل افسوس ہے ،پی سی بی حکام کو سینٹرل پنجاب انتظامیہ کے رویے کے بارے میں بتادیا ہے،ان کاکہناتھا کہ گزشتہ کئی برسوں سے سینئرز کے ساتھ برتاو¿ ٹھیک نہیں ہورہا ،کرکٹ بورڈ سینئرز کے ساتھ اچھا سلوک کرتا تو بھارت کی طرح ہم بھی متبادل کھلاڑی تیار کرنے میں معاونت کرسکتے ۔
کامران اکمل کاکہناتھا کہ چیئرمین پی سی بی کا محمد عامر اور سمیع اسلم کے جانے پر کا اظہار کرنا حیران کن ہے، چیئرمین پی سی بی کو دیکھنا چاہئے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ایسا رویہ کیوں اپنایا جا رہا ہے۔