2021 اہل پنجاب کے لئے خوشخبریوں کا سال،سردا ر عثما ن بزدار

Jan 02, 2021 | 17:41:PM
 2021 اہل پنجاب کے لئے خوشخبریوں کا سال،سردا ر عثما ن بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ نیا سال 2021 اہل پنجاب کے لئے خوشخبریوں کا سال ثابت ہوگا، لاہورسمیت پنجاب کے تمام شہروں کی یکساں ترقی کے ویژن پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔

 تفصیلات کے مطا بق سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تمام شہروں کی یکساں ترقی کے ویژن پر تیزی سے کام جاری ہے، ماضی میں نظرانداز کئے گئے علا قوں کو دوسرے شہروں کے برابر لانا چاہتے ہیں۔ اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود لاہور کی آبادی کا بہت بڑا حصہ ترقی کے ثمرات سے محروم رہ گیا، حقیقی مسائل کا تعین کئے بغیر سرکاری فنڈ خرچ کرنا قومی وسائل کے ضیاع کے مترادف ہے۔
 دوسری جانب اپنے ٹویٹ میں سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے کورونا کی وجہ سے 25 سروسز پر ٹیکس کم کئے گئے تھے اس کے باوجود پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 42 فیصد زیادہ ٹیکسز جمع کیے ہیں۔