طالبعلم کے قتل کاکون ذمہ دار ہے؟، مریم نواز کاپولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت پر ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز نے اسلام آبادپولیس کے ہاتھوں طالب علم کی ہلاکت پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ بے قصور طالب علم کے قتل کاکون ذمہ دار ہے؟۔
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ انسانی جان کی حرمت کی پامالی کی ایسی مثال نہیں ملتی،اس سے زیادہ بے حس حکومت پاکستان نے آج تک نہیں دیکھی۔
راتوں کو محنت مزدوری کرکے اپنے گھر والوں کے لیے رزقِ حلال کما کر لانے والے اس بے قصور طالب علم کے قتل کا کون زمہ دار ہے؟ انسانی جان کی حرمت جس طرح پچھلے ڈھائی سال میں پامال ہوئی ہے، اسکی مثال نہیں ملتی۔اس سے زیادہ بے حس حکومت پاکستان نے آج تک نہیں دیکھی pic.twitter.com/pMS8K890ij
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 2, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ رات اسلام آباد پولیس نے جی ٹین کے علاقے میں گاڑی میں سوار نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا،جس پر آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے،واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروںکو حراست میں لے لیاگیاہے۔