شوبز چھوڑا نہ شوہر نے پابندی لگائی،دیدار

Jan 02, 2021 | 17:51:PM

 (24نیوز )سٹیج ڈراموں کی سابقہ اداکارہ دیدار گھریلو زندگی میں مصروف ،اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ شوبز چھوڑا نہیں اور نہ شوہر نے پابندی لگائی، اپنی مرضی سے کام نہیں کررہی۔
تفصیلات کے مطابق نرگس کی چھوٹی بہن آج کل گھریلو مصروفیات میں مصروف ہیں، ان کے چاہنے والے آج بھی ان کے ڈرامے شوق سے دیکھتے ہیں،وہ مشہور شوبز شخصیات کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔ انٹرویو میں اداکارہ دیدار کاکہناتھا کہ شوبز سے میری بڑی خوبصورت یادیں وابستہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔مجھ سے باربار یہ پوچھا جاتا ہے کہ میں کب شوبز میں واپس آرہی ہیں؟مداحوں کے بتاتے ہوئے دیدار کا کہناتھا کہ شوبز کو خیرباد نہیں کہا ۔اِس وقت فی الحال میری ساری توجہ گھر اور بچوں پر مرکوز ہے۔شوہر نے شوبز میں کام کرنے پر پابندی عائد نہیں کی،میں نے اپنا کاروبارشروع کر رکھا ہے۔ جب دل نے چاہا تو کام کرلوں گی اور اب میری پہلی ترجیح چھوٹی سکرین ہو گی۔

مزیدخبریں