لاہور میں بوندا باندی، سردی کی شدت میں مزید اضافہ

Jan 02, 2021 | 18:06:PM
لاہور میں بوندا باندی، سردی کی شدت میں مزید اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور میں بونداباندی سے موسم مزید سرد ہو گیا، لوگوں نے خود کو سرد موسم سے محفوظ رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں سردی کی شدت برقرارہے،دھند اور بادلوں نے موسم سرد کردیا، مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے اوقات میں پارہ 2 ڈگری رہے گا،بارشوں کا سسٹم آئندہ دوسے تین روز تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں برسائے گا۔