کراچی: خاتون نے چار منزلہ عمارت سے اپنی دوسالہ بچی کو پھینک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں چارمنزلہ عمارت سے خاتون نے اپنی دو سالہ بچی کو پھینک دیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم آئس نشہ کرتی تھی، جس پر گھروالوں نے مریم کو اسکی بچی سمیت کمرے میں بند کررکھا تھا، مریم نے گیلری سے پہلے نیچے موبائل فون پھینکا، جس پر لوگ جمع ہوگئے، پھر دو سالہ بچی کو پھینکا جسے لوگوں نے پکڑلیا، خود نیچے اترنے کی کوشش میں گرپڑی، مریم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایس پی گلشن معروف عثمان کاکہنا ہے کہ بلڈنگ سے کودنے والی مریم نامی خاتون تیراڈی گلشن کی رہائشی ہے، مریم نے کچھ عرصہ قبل دوسری شادی کی ،مریم کافی عرصے سے آئس کا نشہ کرتی ہے، گھروالوں نے نشے سے چھٹکارا دلانے کیلئے کمرے میں بندکیا تھا، مریم کے ساتھ اسکی دوسالہ بچی بھی کمرے میں موجود تھی۔
ایس پی گلشن کا کہنا ہے کہ مریم نے پہلے گیلری سے موبائل فون نیچے پھینکاجس سے نیچے لوگ جمع ہوئے،خاتون نے دو سالہ بچی کونیچے پھینکا جسے نیچے کھڑے شہریوں نے پکڑلیا،لوگ خاتون کو روکتے رہے لیکن وہ نیچے اترنے کی کوشش میں گرپڑی،معروف عثمان کاکہنا ہے کہ گرنے سے خاتون کے پیر میں فریکچرہوا،جس کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔