لاپتہ شخص کیس، سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی کو نوٹس جاری

Jan 02, 2021 | 18:37:PM
لاپتہ شخص کیس، سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی کو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ آرمی افسر کے بیٹے کی بازیابی کیلئے سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دو دنوں میں لاپتہ فرد کا پتہ نہ چلایا جا سکا تو آئندہ تاریخ سماعت پر 4 جنوری کو دن ایک بجے آئی جی اسلام آباد خود پیش ہوں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریٹائرڈ آرمی افسر سفیان سعید ڈار کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے بیٹے حماد سعید ڈار کو رات ڈیڑھ بجے گھر سے اغوا کیا گیا،پولیس سٹیشن ترنول کو درخواست دی مگر مقدمہ درج نہ ہوا بلکہ پولیس اہلکارنے کہا کہ یہ ضرور کسی انٹیلی جنس ایجنسی کی کارروائی ہو گی۔ 
عدالت نے درخواست گزار کے بیٹے کی بازیابی درخواست پر سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کہا کہ اگر لاپتہ فرد کا پتہ نہ چلایا جا سکا تو آئندہ تاریخ سماعت پر 4 جنوری کو آئی جی اسلام آباد خود پیش ہوں۔ عدالت نے رجسٹرار کو ہدایات دیں کہ فریقین کو خصوصی پیغام رساں اور ٹیلی فون کے ذریعے عدالتی حکم سے آگاہ کیا جائے۔