کرسمس مناﺅ، پاکستانی ڈاکٹر نے مریضوں کاسا ڑھے6 لاکھ ڈا لر بِل معاف کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )ایک مسلمان کا کرسمس پر انوکھا اقدا م،سب کے دل جیت لئے۔امریکا میں مقیم ڈاکٹر عمر عتیق نے اس تہوا ر پراپنے مریضوں کے 6لاکھ 50 ہزار ڈالر سے زائد کے بل معاف کردئیے۔
تفصیلات کے مطا بق ڈاکٹر عمر عتیق نے 200 کینسر کے مریضوں کے 6لاکھ 50ہزار ڈالر کے بل معاف کر کے انہیں کرسمس کا تحفہ دیا۔پاکستانی ڈاکٹر نے امریکی ریاست آرکنساس میں کینسر سنٹر بنایا تھا جہاں یہ تمام مریض زیرعلاج تھے۔ڈاکٹر عمر عتیق نے کرسمس کے موقع پر اپنے کینسر کے مریضوں کو مبارکباد کا پیغام بھیجتے ہوئے لکھا کہ ان کے علاج کے بقایا جات ادا کر دیے گئے ہیں۔ڈاکٹر عمرعتیق کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہیلتھ انشورنس کے تحت مریضوں کے بیشتر اخراجات پورے کیے جاتے ہیں، تاہم بقایا رقم بھی مریض کے لیے ادا کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔ان کے اس اقدا م کو سو شل میڈیا پر سرا ہا جا رہا ہے۔