ماحول کی بہتری کیلئے 55 ارب کے قرضے لینگے ، ہاشم جواں بخت

Jan 02, 2021 | 19:37:PM

(24 نیوز)پنجاب کی تاریخ میں 56 ارب کے ٹیکس ریلیف بجٹ میں دیا گیا، رواں مالی سال میں پی آر اے کی سب سے بڑی ٹیکس کولیکشن کی گئی عوام کا پیسہ عوام کی فلاح پر لگ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور ہاشم جواں بخت نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ 1200 ارب کے مقروض صوبے کو مگر مچھ کے آنسو بہانے والے جاتی امرا میں بیٹھ کر عوام خور سیاسی گدھوں کی تباہ کاریاں صوبے کو مقروض کر گئیں۔ مالی مشکلات کا سامنا حکمت عملی کے ساتھ نکالا ہے۔ ہم رواں مالی سال کے چھ مہینے گزار چکے ہیں۔کورونا کی وجہ سے دنیا کی معیشت بہت سست ہو گئی ہے جی ڈی پی کی گروتھ منفی چار کی پیش گوئی کی گئی پنجاب کی تاریخ میں 56 ارب کے ٹیکس ریلیف بجٹ میں دیا گیا ۔
رواں مالی سال میں پی آر اے کی سب سے بڑی ٹیکس کولیکشن کی گئی، عوام کا پیسہ عوام کی فلاح پر لگ رہا ہے ہمیں معاشی حالات میں بہت مشکل فیصلے کرنے پڑے۔ 25 سے زیادہ پنجاب میں سروسسز کو ٹیکس کی چھوٹ دی ہم نے 18 سروسسز پر الیکٹرانک ادائیگیوں کا سلسلہ شروع کیا۔ پی آر اے نے گزشتہ برس کے مقابلے میں 42 فیصد بڑھایا 74 ارب روپے کا ٹیکس ہم اکٹھا کر چکے ہیں 140 ارب سے زائد اس سال میں ٹیکس اکٹھا کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈویلپمنٹ بجٹ کا نوے فیصد ہم سال کے اختتام پر خرچ کریں گے۔ پنجاب روزگار سکیم شروع کی گئی جس سے 25 ارب کی رقم دیں گے پچھلے پانچ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں پچاس فیصد زائد ادائیگیاں ہوئی ہیں۔ حکومت کی ترجیحات سوشل دروسسز 50 ارب کی لاگت کے منصوبے پنجاب کے سارے شہریوں کو صحت کارڈ ملے گا۔
ہاشم جواں بخت نے مزید کہا کہ کسان کارڈ کی طرف ہم جا رہے ہیں اوورنج ٹرین کی سبسڈی سے کم ہم ذراعت کی تحقیق پر خرچ کر رہے ہیں ہم اس وقت گرین بس کو پروموٹ کر رہے ہیں اس کے ماحول کو بہتر کرنا ہے ہم نے جو نئے قرضے سائن کئے ہیں اس میں 55 ارب روپے کے نئے قرضے لے رہیں جو براہ راست عام آدمی کی فلاح پر خرچ ہوں گے۔

مزیدخبریں