(24نیوز)وزارت داخلہ میں ویزا سکینڈل کی تحقیقات میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ترجمان وزارت داخلہ نے خبر کی تردید کردی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ بڑی تعداد میں غیر ملکیوں کو مبینہ طور پر غیر قانونی ویزے جاری ہوئے، وزارت داخلہ کی انکوائری کمیٹی نے جعلی ویزوں کے حوالے سے اہم دستاویزات بھی حاصل کرلیں، بے ضابطگیوں کی نشاندہی پر جوائنٹ سیکرٹری سطح کے افسر کو وزارت داخلہ سے فارغ کردیاگیا۔
دوسری جانب وزارت داخلہ کے ترجمان نے ویزاسکینڈل میں بے ضابطگیوں کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ میڈیا پر چلنے والی خبر 6مہینے پرانی ہے،پاسپورٹ آفس کی انکوائری نیب کو نہیں بلکہ ایف آئی اے کو سونپی گئی تھی،ایف آئی اے میں اس معاملے کی تفتیش جاری ہے ۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی طرف سے ایف آئی اے کو جلد از جلد تفتیش مکمل کرنے کے بھی احکامات جاری ہوچکے ہیں، کوئی بھی نئی رپورٹ یا انکوائری کی سفارش نہیں دی گئی ۔
ویزا سکینڈل کی تحقیقات میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ،وزارت داخلہ کی تردید
Jan 02, 2021 | 20:25:PM