نئے سربراہ لاہور پولیس کا تعیناتی کے بعدملازمین کے لئے بڑا حکم

Jan 02, 2021 | 21:57:PM

(24نیوز )سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کا تعیناتی کے بعد پہلا اجلاس، سی سی پی او نے احکامات دیئے کہ شہر میں موثر پٹرولنگ کی جائے،لیکن نہ کسی کا وقار مجروح کیا جائے اور نہ وہ یہ ہونے دیں گے۔
تفصیلات کے مطا بق سی سی پی او آفس میں ہونے والے اجلاس میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان،ایس ایس پی ڈسپلن سید امین بخاری،ایس ایس پی انوسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی سمیت تمام انوسٹی گیشن و آپریشنز ڈویڑنل افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں لاہور کی مجموعی امن و مان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او نے کہا کہ ہاٹ سپاٹ ایریاز میں فوری سنیپ چیکنگ کرائی جائے، اشتہاری ملزمان، عادی مجرموں اور عدالتی مفروروں کو پکڑا جائے۔سی سی پی نے کہا کہ تمام ڈویڑنل افسران شہریوں کے مسائل ذاتی دلچسپی لے کر سنیں۔ یا د رہے کہ غلام محمود ڈوگر کا تعلق21 ویں کامن سے ہے، شمار پولیس کے نہایت پروفیشنل، منجھے ہوئے اور تجربہ کار افسروں میں ہوتا ہے،وہ ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیورمنٹ کے عہدے پر فرائض دے رہے تھے، سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف شہروں میں انتہائی اہم عہدوں پر اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

مزیدخبریں