نئے سال پر واٹس ایپ کالز کی 11 سالہ تاریخ کا ریکا رڈ ٹوٹ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )نئے سا ل پرواٹس ایپ کی 11 سالہ تاریخ کی سب سے زیادہ کالز ایک دن میں کی گئیں۔کیونکہ کون سوچ سکتا ہے کہ واٹس ایپ پر نئے سال کے موقع پر دنیا بھر میں وائس اور ویڈیو کالز کی شرح میں 2019 کے مقابلے میں 50 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق کووڈ کی وبا کے دوران کروڑوں افراد نے اپنے پیاروں سے رابطے کے لیے واٹس ایپ کا سہارا لیا۔اعداد و شمار کے مطابق واٹس ایپ پر 31 دسمبر کی شب ایک ارب 40 کروڑ سے زائد آڈیو اور ویڈیو کالز کی گئیں۔اسی طرح فیس بک اور انسٹاگرام پر ساڑھے 5 کروڑ سے زیادہ لائیو ویڈیوز کو نشر کیا گیا۔31 دسمبر 2019 کو واٹس ایپ پر نئے سال کے موقع پر دنیا بھر میں 100 ارب سے پیغامات بھیجے جائیں گئے تھے، تاہم اس سال میسجز کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔31 دسمبر 2019 کو سب سے زیادہ پیغامات بھارت میں 20 ارب کی تعداد میں بھیجے گئے جبکہ 100 ارب میں سے 12 ارب پیغامات میں تصاویر کا تبادلہ کیا گیا۔