بھارتی خفیہ ادارے بیروزگارنوجوان کو دہشتگرد بنارہے ہیں،سردار یار محمدرند

Jan 02, 2021 | 22:28:PM

(24 نیوز)صوبائی وزیرتعلیم بلوچستان کا کہنا ہے کہ ہمیں بچوں کو سہولیات دینی ہوگی ،ہمارے دشمن بے روزگار بچوں کو استعمال کرکے دہشتگرد بنارہےہیں، ہمیں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دینے چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے بلوچستان صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو میں کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان پنجاب میں آکر تعلیم کیلئے خوار ہورہے ہیں۔ بلوچستان میں بہترین تعلیمی ادارے ابھی تک بن جانے چاہئے تھے۔ ہمیں دوسرے صوبوں کی طرف نہیں دیکھنا چا ہئے ہم نے کالجز اور ڈگری کالجز بنائے ہیں، مزید کوشش کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ ہمارے دشمن بلوچستان کے نوجوانوں کو استعمال کر رہے۔میں آج یہ کہوں گا کہ ہم اپنے دشمن کو موقع دیتے ہیں، ہمیں بچوں کو سہولیات دینی ہوگی ،ہمارے دشمن بے روزگار بچوں کو استعمال کرتے ہیں، ہمیں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دینے چاہیئے اگر حقیقت میں ہم کام کرے تو ہمارے بلوچ بچے کبھی بھی پہاڑوں پر نا جائیں ۔بلوچستان میں اربوں روپے لگ رہے مگر صحیح جگہ پر نہیں لگ رہے۔24کے سوال کہ  کیا آپ وفاقی وزرا سے مطمئن ہیں پر انہوں نے کہا کہ مجھے جو ذمہ داری ملی ہے اس کے بارے میں آج تک میرے ساتھ بیٹھ کر کسی نے بات نہیں کی ، سردار یار محمد رند وزرا نے کہا کہ آج تک  کسی نے زخمت نہ کی کہ وہ میرے ساتھ بیٹھ کر بلوچستان کے مسائل پر بات کریں نا میرے پاس آفس ہے، مجھے آفس نہیں چاہیئے مگر میری خواہش ہے میں کام کروں، میں چاہتا ہوں بلوچستان کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اہمیت دوں۔ بلوچستان میں بجلی کے مسئلہ سمیت دیگر بہت مسائل ہے میں وزیراعظم صاحب سے خصوصی درخواست کروں گا کہ وہ بلوچستان کے مسائل پر اجلاس بلائے اجلاس میں عوام کو بھی بلائے تا کہ بلوچستان کے مسائل حل ہوں بدقسمتی سے چند افراد کا ٹولہ ہے جو بلوچستان کو انکے حقوق سے محروم رکھ رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مخصوص افراد کا ٹولہ اس دوری کی وجہ سے حکمرانوں کو غلط معلومات دیتا ہے، چند افراد ریاست کو بلوچستان سے متعلق غلط معلومات فراہم کرتے ہیں۔ کونسا ٹولہ ہے کیا آپ انکے نام بتاسکتے۔اگر آپ مجھے یقین دلا دے میں ٹولہ کا نام لو اور وہ ختم ہوسکتے تو میں بتا دیتا ہوں،  اگر نہیں ہوسکتا تو پھر آپ میرے انکے ساتھ تعلقات ختم کرنا چاہتے ہیں میں اپنی ذمہ داری سے غافل نہیں میں تمام صورت حال سے جلد وزیراعظم کو آگاہ کروں گا ملاقات کا وقت بہت کم ملتا ہے جب بھی وقت ملے گا خان صاحب سے ملاقات کرکے انہوں آگاہ کروں گا۔
 اے این پی بلوچستان میں حکومت کے اتحادی وفاق میں پی ڈی ایم کا حصہ اس پر آپ کیا کہیں گے۔ یار محمد رند نے کہا کہ اے این پی کو خود دیکھنا چاہیئے کہ ایک طرف وہ ہماری بلوچستان حکومت کا حصہ ہے اور دوسری طرف وہ مخالف۔ پی ڈی ایم والے مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے وہ کچھ بھی نہیں کرسکتے۔ پی ڈی ایم والے عمران خان کو برداشت نہیں کر پارہے اس وقت این آر او اس ملک میں صرف عمران خان دے سکتا ہے مگر وہ آپکو دیگا نہیں۔ محترمہ مریم نواز قابل احترام ہے مگر انکا لہجہ درست نہیں پاکستانی مریم نواز کے غلام نہیں آپ حکم کم کیا کریں اور لوگوں کو زیادہ سنا کرے۔

مزیدخبریں