وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کا قتل کرنے والے کو 10 لاکھ روپے انعام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )کسی نے یہ حرکت دانستہ کی یا نادانستہ مگر یہ حقیقت ہے کہ بھارتی ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کے سر کی قیمت مقرر کرد ینے کا پوسٹر سامنے آیا ہے۔ پولیس نے پوسٹر لگانے والے کی تلاش شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق بھارت میں مودی حکومت کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔زرعی ریاست ہونے کے باعث ریاست پنجاب اور ہریانہ میں احتجاج شدید سے شدید تر ہوتے جارہے ہیں۔ ایسے میں ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کے سر کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق ایک پوسٹر سامنے آیا ہے۔ اس پوسٹر میں درج ہے کہ وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کو قتل کرنے والے شخص کو 10 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ پوسٹر بھارتی ریاست پنجاب کے شہر موہالی میں لگا ہوا پایا گیا ہے۔ اس پوسٹر کے خلاف پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔