ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ درخواستوں کا قبرستان بننے لگا

Jan 02, 2021 | 22:38:PM
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ درخواستوں کا قبرستان بننے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) رواں سال میں ایف آئی اے صرف ایک سو انتالیس مقدمات درج کئے گئے۔ اٹھارہ ہزار سے زائد درخواستیں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو موصول ہوئیں درج ہونے والے مقدمات میں پچاس فیصد۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ درخواستوں کے انبار لگ گئے۔موصول ہونیوالی اٹھارہ ہزار سے زائد درخواستوں میں سے صرف ایک سو انتالیس پر مقدمات درج کئے گئے۔ مقدمات صرف سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں کرنے کے تھے ۔چالیس فیصد مقدمات فنانشل کرائم کے درج ہوئے دس فیصد مقدمات میں انعامی سکیموں ، ایزی پیسہ اور ان لائن شاپنگ فراڈ کے درج ہوئے۔
 ایف آئی اے کو سب سے زیادہ درخواستیں بینکنگ فراڈ سے متعلق موصول ہوئیں لیکن ایف آئی اے رواں سال میں بینکنگ فراڈ کرنے والے گروہوں پر ہاتھ نہ ڈال سکا۔