حکومت نے نوٹ چھاپنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

Jan 02, 2021 | 23:17:PM
حکومت نے نوٹ چھاپنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اربوں روپے کے قرضے بھی 2020 میں حکومتی اخراجات پورے نہ کر سکے۔ حکومت نے اخراجات پورے کرنے کیلئے سال کے دوران اوسطا ہر روز 3 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کئے۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق 2020 کے دوران جنوری سے 25 دسمبر تک حکومت کی طرف سے مجموعی طور پر 1 ہزار 85 ارب 89 کروڑ روپے کے نئے نوٹ جاری کئے گئے، جو سال 2019 کے مقابلے میں 46.6 فیصد زیادہ ہیں،سال 2019 کے بارہ ماہ کے دوران 740 ارب 77 کروڑ روپے کے نئے نوٹ جاری کئے گئے تھے۔
 گزشتہ سال کے دوران حکومت نے بجٹ اخراجات پورے کرنے کے لئے بینکنگ سیکٹر سے 2 ہزار 390 ارب 400 ارب روپے قرض بھی لیا۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق حکومتی اخراجات میں آمدنی کے مقابلے میں زیادہ اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت آمدنی کے مطابق خرچ کرنے کی بجائے اخراجات پورے کرنے کے لیے نئے نوٹ چھاپنے شروع کر دیتی ہے، جو مہنگائی کی ایک بہت بڑی وجہ ہے۔