کورونا میں مبتلاخاتون نے بچی کو جنم دیدیا

Jan 02, 2021 | 23:28:PM

(24 نیوز) حیدرآباد کے سول ہسپتال میں کورونا کا شکار حاملہ خاتون نے بچی کو جنم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا عورت اقرا زوجہ علی محمد کو 31 دسمبر کو ہسپتال لایا گیا تھا۔ کورونا کی رپورٹ مثبت آنے کے باعث کسی بھی ہسپتال نے کیس لینے سے انکار کردیا۔ تین خواتین ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے حاملہ عورت کا آپریشن کیا۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ حاملہ عورت کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی جس وجہ سے کسی بھی ہسپتال میں ان کا علاج اور زچگی کے معاملات نہیں ہو پا رہے تھے ، تین خواتین ڈاکٹرز پر مشتمل ہسپتال کی ٹیم نے حاملہ عورت کا آپریشن کیا، آپریشن کے بعد آپریشن تھیٹر کو ڈس انفیکٹ بھی کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں