(مانیٹرنگ ڈیسک)کسٹمز نےچمن اور ڈیرہ مراد جمالی کے راستے افغانستان منتقل کی جانیوالی یوریا کھاد کی سمگلنگ ناکام بنادی۔
زمینداروں کی جانب سے کھاد کے افغانستان اسمگلنگ کے خدشات درست ثابت ہوئے۔ کسٹمز اور لیویز نے چمن اور ڈیرہ مراد جمالی میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار ٹرک کھاد تحویل میں لے لی۔
یہ بھی پڑھیں: شراب کے نشے میں دھت لڑکیوں کا بارات میں ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل
کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ عملے نے کسٹمز ہاؤس چمن میں ایکسپورٹ کی نیت سے آنے والے آلو کے ٹرک کی تلاشی لی تو اس میں 480 بوری یوریا کھاد برآمد ہوئی جس کی مقدار 24 میٹرک ٹن بنتی ہے۔ ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا اور ایکسپورٹر اور کلیئرنس ایجنٹ کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حدیقہ کیانی کا نیا میوزک البم ''وصل '' ریلیز کرنے کا اعلان
ڈیرہ مراد جمالی میں لیویز نے ایک اور کارروائی کے دوران قومی شاہراہ پر کھاد کے 3 ٹرکوں کو اپنی تحویل میں لے لیا جن سے 1900بوری کھاد برآمد ہوئی ہے۔
لیویز نے ٹرکوں کے ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا ہے۔
یادرہے کہ بلوچستان حکومت نے ہمسایہ ممالک کھاد لے جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔