بھارتی کرکٹ ٹیم میں کپتانی کاتنازعہ ۔۔۔سلیکشن کمیٹی بھی کوہلی کیخلاف میدان میں آگئی

Jan 02, 2022 | 11:21:AM

(ویب ڈیسک)ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹاکر روہت شرما کو کپتان بنانے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم میں کپتانی کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے ۔اس تنازعہ میں ساروگنگولی کے بعد سلیکشن کمیٹی سارو گنگولی کیخلاف میدان میں آگئی۔ 
یہ بھی پڑھیں:روہت شرما بھی آوٹ ۔۔بھارتی کرکٹ ٹیم کا کپتان پھر تبدیل
تفصیلات کے مطابق بھارت کی سلیکشن کمیٹی نے بھی کرکٹ ٹیم کی کپتانی پر اپنا موقف دیدیا ہے ۔چیف سلیکٹر چیتن شرما نے ویرات کو ہلی کو بیانات کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ سبھی نے ویرات کوہلی سے ٹی20 کی کپتانی نہ چھوڑنے کی گزارش کی تھی ۔کمیٹی نے بھی کہا تھا کہ وہ کپتانی نہ چھوڑیں۔ 
چیتن شرما نے کہاوریرات کوہلی نے ٹی 20 عالمی کپ سے پہلے ہمیں ٹی 20 کی کپتانی چھوڑنے کے بارے میں بتایا۔ ہم سبھی نے ان سے اس فیصلے پر غور کرنے کو کہا۔ اس وقت ٹیم بڑے ٹورنا منٹ میں اترنے جا رہی تھی۔ ایسے میں ہم ان سے یہ نہیں کہہ سکتے تھے کہ ون ڈے کا کپتان ایک ہی ہوگا‘۔ان کو یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ونڈے ٹیم کی کپتانی لینے کا فیصلہ پوری طرح سے سلیکٹرز کاہوگا۔ان کا کہناتھا کہ روہت شرما اور وراٹ کوہلی دونوں کے درمیان کوئی تنازعہ نہیں ۔
چیتن شرما نے کہا کہ وراٹ کوہلی سے ہماری اچھی بات ہوئی تھی۔ میں نے خود انہیں فون کیا تھا، لیکن اس طرح کا تنازعہ ہونا اچھا نہیں ہے۔ ہم نے انہیں ونڈے کپتانی سے ہٹائے جانے کے بارے میں بتا دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی بلے باز لفٹ میں پھنس گئے۔۔پھر کیا ہوا؟؟

مزیدخبریں