2022 کی پہلی برف باری۔۔ پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

Jan 02, 2022 | 11:24:AM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)2022 کےآغاز پر  ملک میں برفباری کے ایک اور سلسلے کی انٹری۔  اسکردو ، گلگت ، ہنزہ ، چلاس اور زیارت میں  شدید برفباری ۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان  کے بالائی علاقوں سمیت دیامر میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔  بابوسر ٹاپ،نانگا پربت، بٹوگاہ ٹاپ سمیت دیگر بالائی علاقوں میں برفباری سے موسم شدید سرد ہو گیا۔اسکردو میں برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے شہری  گھروں سے نکل آئے ۔ چلاس میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بلال یاسین پر حملہ کیس میں اہم پیش رفت۔۔3ملزم گرفتار

شگر میں سال نو کی پہلی اور موسم سرما کی دوسری برف باری  کا سلسلہ  گزشتہ رات سے  وقفے وقفے سے جاری ہے۔شگر کے زیریں علاقوں میں 1انچ اور بالائی علاقوں میں 6انچ برف باری ریکارڈ  کی گئی۔ہنزہ میں طویل خشک سالی کے بعد برفباری ہوئی تو سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ۔

وادی ہنزہ اور گرد و نواح میں  سال نو کی پہلی برف باری  سے  ہر سو پھیلی برف کی چادر نے وادی کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیے۔ برف باری کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ شاہراہ قراقرم پر ٹریفک معطل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موسم اچانک تبدیل۔۔ بارشیں کب سے شروع ہونگی؟

ایبٹ آباد اور نتھیاگلی میں بھی برف باری نے رنگ جما دیا ۔ مری میں  یخ بستہ ہوائوں کا راج برقرار ہے ۔ ملکہ کوہسار میں ہزاروں سیاحوں نے ڈیرے جما لیے ہیں۔زیارت میں بھی برفباری نے نظارے حسین کر دئیے۔

کان مہترزئی، توبہ اچکزئی میں بھی برف گرنے لگی۔ کوئٹہ کے قریب پہاڑوں پر بھی برف باری ہوئی ہے۔

 
 

مزیدخبریں