کورونا وائرس کی نئی لہر ۔۔۔این سی او سی نے خطرے کی گھنٹی بجادی 

Jan 02, 2022 | 12:13:PM

(ویب ڈیسک)این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کورونا کی نئی لہر شروع ہونے سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق
تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کورونا کی نئی لہر کے آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔اسد عمر نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی نئی لہر کے آثار نمایاں ہیں جس کا پچھلے چند ہفتوں سے خطرہ تھا۔

اسد عمر کا کہناتھا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ کورونا کی نئی لہر سے بچنے کا بہترین حل ماسک پہننا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں اومیکرون کے 37 نئے کیسز، ایک ہی خاندان کے 7 افراد بھی متاثر

مزیدخبریں